Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > دیکھ انگشتِ حنائی تری، سر وارتے ہیں

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

دیکھ انگشتِ حنائی تری، سر وارتے ہیں
ARI Id

1689954428886_56117056

Access

Not Available Free

Pages

۸۳

دیکھ انگشتِ حنائی تری، سر وارتے ہیں
تیرے عشاق ہیں جو ہوش و نظر وارتے ہیں

پھول تکتے ہیں تجھے رنگ ہیں قرباں تجھ پر
ہفت افلاک تو سب شمس و قمر وارتے ہیں

تیرے آ جانے سے آتی ہیں بہاریں جاناں
تیرے آ جانے پہ دل بارِ دگر وارتے ہیں

وہ حدی خوان ہوں، شاعر ہوں کہ ہوں اہلِ جنوں
اک جھلک پر تری سب اپنی نظر وارتے ہیں

آنکھیں مشتاق ہیں، دل کھول کے در بیٹھا ہے
تیرے آنے پہ فضاؔ سارا ہی گھر وارتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...