Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > ہجر زدوں کا در دیکھا ہے

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

ہجر زدوں کا در دیکھا ہے
ARI Id

1689954428886_56117058

Access

Not Available Free

Pages

۸۷

ہجر زدوں کا در دیکھا ہے
ہم نے جی کر مر دیکھا ہے

وقت برا تو آیا نہیں ہے
اچھا وقت مگر دیکھا ہے

دیکھ سکے نہ دل کہ جگر ہے
میں نے وہ خنجر دیکھا ہے

ایک خدا اور ایک محبت
من کو کب کافر دیکھا ہے

تب سے پیاس بڑھی ہے جب سے
آنکھوں کا ساغر دیکھا ہے

بھوک کے نام پہ ڈستے رشتے
زیست کو یوں کیوں کر دیکھا ہے

اُس کو فضاؔ کیا اس دنیا سے
جس نے عشق کا در دیکھا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...