Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > تمھاری آنکھوں میں دلبری کے ہیں رنگ سارے فضا سے کہنا

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

تمھاری آنکھوں میں دلبری کے ہیں رنگ سارے فضا سے کہنا
ARI Id

1689954428886_56117060

Access

Not Available Free

Pages

۹۱

تمھاری آنکھوں میں دلبری کے ہیں رنگ سارے فضا سے کہنا
تمھارے گالوں کے رنگ فطرت کے ہیں نظارے فضا سے کہنا

تمھارے گیسو ہیں دھوپ چھائوں کو رات کرتے، حیات کرتے
ہیں لب تمھارے کہ رات موسم کے فجر تارے ، فضا سے کہنا

تمھارے ہونے سے زندگی ہے تمھارے ہونے سے ہر خوشی ہے
تمھارے ہونے سے موسموں میں بھی ہیں نظارے، فضا سے کہنا

توُ اے پری وش! ہے خوشبو، بادل، دھنک سراپا، ہمہ گلستاں
تمھارے ہونے سے رنگ و بو میں ہیں حسن سارے، فضا سے کہنا

تو خوابِ ہستی کا ہے نظارہ، تو میرے ہونے کا استعارہ
ہے زندگانی ہماری جیسے ہوں دو کنارے فضا سے کہنا

میں پاس آکر بکھر بھی جائوں تو بڑھ کے مجھ کو سمیٹ لینا
یہ خواب پہلو امنگ کے ہیں مچلتے دھارے فضا سے کہنا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...