Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > یہ جو حیرت سے میں تصویر بنی بیٹھی ہوں

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

یہ جو حیرت سے میں تصویر بنی بیٹھی ہوں
ARI Id

1689954428886_56117062

Access

Not Available Free

Pages

۹۵

یہ جو حیرت سے میں تصویر بنی بیٹھی ہوں
تیرے افکار کی جاگیر بنی بیٹھی ہوں

تو اگر مانگے ترے کاسے میں رکھ دوں خود کو
میں ترے خواب کی تعبیر بنی بیٹھی ہوں

اب تمھارے ہی تصور میں ہے جینا، مرنا
تجھ ارادوں کی میں تدبیر بنی بیٹھی ہوں

منتظر ہوں میں کسی قیس، کسی رانجھے کی
میں کہ لیلائے سخن ہیر بنی بیٹھی ہوں

مجھ کو کب دعویٰ ہے کب شعر کہا ہے میں نے
میں تو خوشبو ہوں فضاؔ گیر بنی بیٹھی ہوں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...