Home > فضا سے کہنا > جو نظر نظر میں سما رہا ترا کون تھا
جو نظر نظر میں سما رہا ترا کون تھا
Chapter Info
ARI Id
1689954428886_56117064
Access
Not Available Free
Pages
۹۹
جو نظر نظر میں سما رہا ترا کون تھا
پسِ آئنہ جو کھڑا رہا ترا کون تھا
وہ جو جانتا تھا تمھارے خواب و خیال سب
جو حقیقتوں میں بسا رہا ترا کون تھا
یہ جہانِ وسوسہ ساز سارا گمان ہے
وہ جہاں نما جو بنا رہا ترا کون تھا
جسے حسرتیں تھیں اکیلے جینے کا روگ تھا
جو اداسیوں سے بجھا رہا ترا کون تھا
جو فضاؔ کو دیکھنے کے لیے بڑی دیر تک
سرِ بزمِ ناز کھڑا رہا ترا کون تھا
Table of Contents of Book
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...
Similar News
Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...