Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > کہتے ہیں اس جہاں کے یہ قصے حقیر ہیں

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

کہتے ہیں اس جہاں کے یہ قصے حقیر ہیں
ARI Id

1689954428886_56117066

Access

Not Available Free

Pages

۱۰۳

کہتے ہیں اس جہاں کے یہ قصے حقیر ہیں
جاناں تمھارے خواب بھی کتنے شریر ہیں

ہم آسمانِ زیست کے تابندہ لوگ تھے
ہم تیرے در پہ آ کے بنے جو فقیر ہیں

مصرع کمر ہے، شعر سی تصویر ہے تری
تجھ خوبرو کو دیکھنے آئے جو میرؔ ہیں

تیری رضا پہ ہے سرِ تسلیم خم مرا
تجھ زلف کے اے شوخ پرانے اسیر ہیں

گل ہو، گہر ہو، لعل ہو یا پورا چاند ہو
جاناں تمھارے حسن کے آگے حقیر ہیں

بزمِ فضاؔ میں ناز کا کیا کام گل بدن
یاں آئے بادشاہ بھی بن کر فقیر ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...