Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > جو بادۂ جاں چھلک رہا ہے سنبھال لینا خطا سے پہلے

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

جو بادۂ جاں چھلک رہا ہے سنبھال لینا خطا سے پہلے
ARI Id

1689954428886_56117070

Access

Not Available Free

Pages

۱۱۱

جو بادۂ جاں چھلک رہا ہے سنبھال لینا خطا سے پہلے
یہ رند ساقی سے ملتمس ہے عطا ہو مجھ کو عطا سے پہلے

جو لو لگانے کی آرزو ہو یہ جان لینا کہ اس نگر میں
وفا خطا میں شمار ہو گی کہ لب جلیں گے دعا سے پہلے

تری نگہ سے جو بچ گیا وہ اسیر و مجرم خرد کا ہو گا
مسیحا و خضر منتظر ہیں، علاج ہو گا دوا سے پہلے

فنا ہوئے ہیں وہ سارے فتنے، وہ سارے محشر لپٹ گئے ہیں
تری جوانی کی بات پہنچی ہے آج بادِ صبا سے پہلے

ہے چاک دامن مگر فضاؔ کی ہے دید اب بھی سعید مجھ کو
نشاطِ دل کا یہی ہے چارہ فنا سے پہلے، قضا سے پہلے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...