Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > کیوں رشک سے نہ دیکھیں شاعر زباں گری کے

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

کیوں رشک سے نہ دیکھیں شاعر زباں گری کے
ARI Id

1689954428886_56117073

Access

Not Available Free

Pages

۱۱۷

کیوں رشک سے نہ دیکھیں شاعر زباں گری کے
اترے ہیں مجھ پہ مصرعے کچھ بھرتری ہری کے

بس اک نگہ سے اس کی، ہیں محوِ رقص بادل
اُس آنکھ میں تھے ساون جادوئے سامری کے

کچھ یوں ہَوا ہوئی ہے عجز و نیاز مندی
جلوے سما گئے ہیں مجھ میں بھی خود سری کے

یہ چھوڑ بیٹھا کعبہ ، وہ دَیر سے گیا ہے
اُس کی گلی کے منظر آئنے کافری کے

چھیڑو غزل کچھ ایسی جو دل کے تار چھیڑے
مطلوب ہیں فضاؔ کو قصے جو دلبری کے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...