Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > سندر لڑکی آنکھیں بھر کے دیکھتی ہے

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

سندر لڑکی آنکھیں بھر کے دیکھتی ہے
ARI Id

1689954428886_56117077

Access

Not Available Free

Pages

۱۲۵

سندر لڑکی آہیں بھر کے دیکھتی ہے
ہائے! مجھ کو نادم کر کے دیکھتی ہے

گھونٹ گھونٹ پی جاتی ہے وہ اشک مرے
کب دنیا کو وہ اب ڈر کے دیکھتی ہے

نقش ہی رہتا ہوں میں اس کی آنکھوں میں
منظر کوئی اور اگر وہ دیکھتی ہے

باتیں کرتی ہے وہ ہیر اور لیلیٰ کی
ڈرتے ڈرتے مجھ کو ڈر کے دیکھتی ہے

اُس کا سمٹنا دیکھنے والا ہوتا ہے
وہ جب مجھ کو روز نکھر کے دیکھتی ہے

عشق کنارے بیٹھی ہے مجبور فضاؔ
اجڑے منظر چاند نگر کے دیکھتی ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...