Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > یک طرفہ محبت کا قصہ جو لکھا ہوتا

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

یک طرفہ محبت کا قصہ جو لکھا ہوتا
ARI Id

1689954428886_56117079

Access

Not Available Free

Pages

۱۲۹

یک طرفہ محبت کا قصہ جو لکھا ہوتا
دیوانہ ہے، چھوڑو نا! بس تم نے کہا ہوتا

تم یاد کرو بیٹھے اب قیس میاں ہی کو
میں ایک صدا کرتی دشت آن کھڑا ہوتا

پتھرائی ہوئی آنکھیں رستہ ہوئی جاتی ہیں
اک بار پلٹ آتے، وعدہ تو وفا ہوتا

بے مول ہوا ہے اب، انمول کبھی تھا یہ
دل ہم کو دیا ہوتا، احسان کیا ہوتا

قاصر تھی زباں تیری جاتے ہوئے کہنے سے
آنکھوں سے کہا ہوتا، اس دل نے سنا ہوتا

اک اور غزل کہہ دوں حسرتؔ کی زمیں ہے خوب
احوال سنانے کو جو تم نے کہا ہوتا

پھر درد دوا ہوتا اور چاند نگر مسکن
پہلو میں فضاؔ کے گر وہ شخص کھڑا ہوتا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...