Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > کبھی نگاہوں کی چلمنوں سے نہ راز کہنا، فضا سے کہنا

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

کبھی نگاہوں کی چلمنوں سے نہ راز کہنا، فضا سے کہنا
ARI Id

1689954428886_56117087

Access

Not Available Free

Pages

۱۴۴

کبھی نگاہوں کی چلمنوں سے نہ راز کہنا، فضا سے کہنا
غمِ جہاں کو تو زندگی بھر پڑے گا سہنا، فضا سے کہنا

رفاقتوں کا ہے دعویٰ تم کو تو اپنے دعوے کی لاج رکھنا
زماں، مکاں کی حدوں سے آگے بھی ساتھ رہنا، فضا سے کہنا

قدم قدم پر ہے خطرۂ جاں، وہ عزم اپنا بلند رکھے
یہ عشق دریا ہے اس کی فطرت ہے الٹا بہنا، فضا سے کہنا

وہ شوخ آنکھیں غزال جن پہ ہیں صدقے واری، مَیں کیوں نہ واروں
یہ چاند، بادل، دھنک، بہاریں، یہ حسن گہنا، فضا سے کہنا

گلوں نے کلیوں نے کترے دامن، قزح بھی آنکھیں چھپا رہی ہے
یہ نازکی کا لباس تم نے غضب ہے پہنا، فضا سے کہنا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...