Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > اداسی کی برکھا میں بھیگی شاعری

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

اداسی کی برکھا میں بھیگی شاعری
Authors

ARI Id

1689955000102_56117188

Access

Not Available Free

Pages

۱۷

اداسی کی برکھامیں بھیگی شاعری
میر اور ناصر کی شعری کائنات سے محمد ندیم صادق نے اپنے لگائو کا ثبوت ’’جگر خوں کروں ہوں میں‘‘کی صورت میں فراہم کیا ہے۔اس مجموعے میں شامل غزلیں اور نظمیںایک ہی کتھا سنا رہی ہیں۔خوف، اداسی، تنہائی اور نارسائی میں گندھی بیدار راتوں کی کتھا۔
دل میں کیسا خوف بھرا ہے
پھول کھلے تو ڈر لگتا ہے
رات گئے تک ان گلیوں میں
کوئی آوارہ پھرتا ہے
کلی جو کھل کر پھول بنی تھی
پھول کسی نے توڑ لیا ہے
مندرجہ بالا اشعار جس کیفیت کی عکاسی کر رہے ہیں اسے قنوطیت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے مگر کسی روشن تخلیقی لمحے میںشاعر نے اس فضا سے باہر نکلنے کا راستا، خوش کن یادوںاور فطرت کے حسن سے وابستگی کی صورت میںتلاش کیا ہے۔
یادوں کی بارش میں صادق
کب سے بیٹھا بھیگ رہا ہے
ساغر میں اک پھول کھلا ہے
سارا جنگل مہک اُٹھا ہے
سادگی اور لہجے کی دھیمی آنچ نے جذبے کے خالص پن کولفظوں کے بنائو سنگھار میں گم نہیں ہونے دیا۔حسّیاتی رنگ و آہنگ میں ڈھلی امیجری اور معروضی تلازمات بھی داخلی کیفیات کے ہی عکاس ہیں۔
شہر کی سڑکیں تو ٹھنڈی ہیں
لیکن میرا دل جلتا ہے
پیار محبت کرنے والا
کورا کاغذ پڑھ سکتا ہے
تیرے شہر میں آ کر مجھ کو
اپنا آپ ہی بھول گیا ہے
میر نے (۳۰ رکنی ہندی بحر)میں درجنوں لاجواب غزلیں کہی ہیں اور ناصر نے (۱۶ رکنی ہندی بحر) کا مسحور کن تجربہ کیا ہے۔اس بحرِ ہزار موج کے اتار چڑھائومیں دلی کیفیات کازیروبم خوب محسوس کیا جا سکتا ہے۔ بید ِ مجنوں کی سی لچکیلی یہ مترنم بحرتربیت یافتہ قاری پر اپنا جادو خوب جگاتی ہے۔ندیم صادق نے ناصر کی تقلید میں اس بحر کو اختیار کیا ہے۔
یقیناکچھ مقامات پر عروض ، داخلی آہنگ پر حاوی نظر آتا ہے جو عروضی سانچوں پر، داخلی آہنگ سے زیادہ زور دینے کا نتیجہ ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں عروض سے شعوری آگاہی نہ رکھنے والوں کے بے جا اعتراضات کا بھی انھیں سامنا کرنا پڑا جس پر ان کا شائستہ ردِ عمل اس مجموعے کی آخری غزل میںملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔رات کے ویرانے میں لفظوں کے پھول کھلاناکوئی آسان کام تو نہیں کہ یہ عمل خونِ جگر کا مطالبہ کرتا ہے۔
ڈاکٹر عطاء الرحمٰن قاضی
صدر شعبہ اردو
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ امامیہ کالج ساہیوال

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...