Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > دل میں ایسا درد اٹھا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

دل میں ایسا درد اٹھا ہے
ARI Id

1689955000102_56117191

Access

Not Available Free

Pages

۳۰

دل میں ایسا درد اُٹھا ہے
سارا منظر چیخ رہا ہے

اُس کی یاد ہے دل سے گزری
دل میں کیا کیا شور مچا ہے

میری بات نہ مانے گا وہ
مجھ کو اُس کا خوب پتا ہے

دل اندر غم کی شدّت سے
خون کا اِک دریا بہتا ہے

یاد کے بوٹے سوکھ نہ جائیں
دل دریا پانی دیتا ہے

دل کی باتیں وہ کیا جانے
اُس کا دل تو پتھّر کا ہے

دل پر درد کا پتھّر رکھ کر
مجھ کو اُس جیسا بننا ہے

درد سے دل یہ بیٹھ نہ جائے
اب مجھ کو یہ ڈر لگتا ہے

جھوٹ تو بول نہیں سکتا میں
صادقؔ کا مطلب سچّا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...