Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > وہ مجھ سے بیزار بڑا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

وہ مجھ سے بیزار بڑا ہے
ARI Id

1689955000102_56117192

Access

Not Available Free

Pages

۳۲

وہ مجھ سے بے زار بڑا ہے
دل ہے کہ اُس سے خوش رہتا ہے

ساتھ نہیں ہے دُور کھڑا ہے
ننگے پائوں کانچ چُبھا ہے

میرا قصور تو بس اتنا ہے
میں نے تجھ سے پیار کیا ہے

دل کیا جانے بھولا بھالا
رشتوں میں جو زہر گُھلا ہے

اَفلاطون کہے شاعر پر
حُسن کی دیوی کا پہرا ہے

میں شاعر وہ حُسن کی دیوی
اَفلاطون بھی سچ کہتا ہے

پیار اگر یَک طَرفہ ہو تو
پَل پَل کا جینا مَرنا ہے

سنا ہے مدہوشی میں شب بھر
اُس نے میرا نام لیا ہے

وہ تجھ کو کیوں یاد کرے گا
صادقؔ وہ مصروف بڑا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...