Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > خود کو دیکھ رہا ہوں کیا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

خود کو دیکھ رہا ہوں کیا ہے
ARI Id

1689955000102_56117194

Access

Not Available Free

Pages

۳۶

خُود کو دیکھ رہا ہوں کیا ہے
وہ کیوں مجھ کو چھُوڑ گیا ہے

پھر دل غم سے نڈھال ہوا ہے
ہجر تعلق ، ٹوٹ چکا ہے

یاروں سے کیا شِکوہ کرنا
بس یوں ہی دل بھر آیا ہے

اِس دل کی نگری کا راجا
پتھّر ہے یا پتھّر کا ہے

اَب بُلبُل کو شب ہو جائے
کب کوئی جُگنو آتا ہے

کلی جو کھل کر پھول بنی تھی
پھول کسی نے توڑ لیا ہے

سارے پتّے زرد ہوئے ہیں
پیڑ کو کیا غم ہو سکتا ہے!

لوگ پوچھتے ہیں کیا غم ہے
رنگ ترا بھی ناصرؔ سا ہے

ساری دنیا پاس ہے صادقؔ
تو پھر بھی کتنا تنہا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...