Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > کتنا تنہا تنہا سا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

کتنا تنہا تنہا سا ہے
ARI Id

1689955000102_56117195

Access

Not Available Free

Pages

۳۸

کتنا تَنہا تَنہا سا ہے
دل کی بات نہیں کہتا ہے

یہ کیسی اُس کی عادت ہے
وہ تَنہا سب کچھ سہتا ہے

یاد مُجھے جب تیری آئے
دل ٹھنڈی آہیں بھَرتا ہے

رُوٹھ نہ جائے یار ہَمارا
ہوا چلے تو ، دل ڈرتا ہے

یہ خالی باتیں ہوتی ہیں
کون کسی بن اب مرتا ہے

اِک دن مجھ سے کہا تھا اُس نے
تُو مجھ کو اچھّا لگتا ہے

اِک دن میں نے خواب میں دیکھا
اُس نے مجھ کو مار دیا ہے

اب میں گھر لے آیا ہوں جو
میرؔ اُداسی چھوڑ گیا ہے

لوگ ندیم ندیم کہے ہیں
کون ندیم یہاں بنتا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...