Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > اب تو سب کچھ نیا نیا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

اب تو سب کچھ نیا نیا ہے
ARI Id

1689955000102_56117196

Access

Not Available Free

Pages

۴۰

اَب تو سب کچھ نَیا نَیا ہے
تُو بھی کتنا بدل گیا ہے

غنچہ غنچہ زخم بنا ہے
یہ کیسا موسم آیا ہے

اَب تو دل میں درد بسا ہے
خُون تو کب کا سُوکھ چُکا ہے

میرے پاس ذرا بیٹھو تم
مجھ کو خُود سے ڈَر لگتا ہے

یُوں ہی اُداس اُداس نہ پھِرنا
جانے والے نے روکا ہے

مجھ کو اُداس جو دیکھا تو کب
جانے والا ٹھہر گیا ہے

یاد اُس کی اِس جُولائی میں
سَرد ہَوا کا اِک جھونکا ہے

اُس کی یاد سے ہی دل میرا
برف سی راتوں میں جلتا ہے

مجھ کو ہر جانب سے صادق
تَنہائی نے آ گھیرا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...