Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > تُو تو بالکل پتھر سا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

تُو تو بالکل پتھر سا ہے
ARI Id

1689955000102_56117198

Access

Not Available Free

Pages

۴۴

تُو تو بالکل پتھّر سا ہے
پر مجھ کو اچّھا لگتا ہے

تیرے شہر میں کیا رکھا ہے
دل مجھ کو پھِر لے آیا ہے

ساری گلیاں گھُوم چُکا ہوں
تیری گلی سے ڈر لگتا ہے

اب ان سڑکوں پر تنہا ہوں
جن پر کبھی تو ساتھ چلا ہے

چاند کو دیکھ کے مجھ کو ہمیشہ
یاد ترا چہرا آتا ہے

چاند بادلوں میں چُھپ چُھپ کر
مجھ کو تنگ بہت کرتا ہے

پانی جس کو سمجھ رہا تھا
وہ تو نظر کا اِک دھوکا ہے

تُجھ کو میں کب بھول سکا ہوں
تُو تو مجھ کو بھول چکا ہے

یادیں بھی کیا چیز ہیں صادق
حال بُرا دِل کا ہوتا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...