Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > وہ بھی مجھ کو سوچ رہا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

وہ بھی مجھ کو سوچ رہا ہے
ARI Id

1689955000102_56117202

Access

Not Available Free

Pages

۵۲

وہ بھی مُجھ کو سوچ رہا ہے
میرا دل خُوش فہم بڑا ہے

میرؔ قنوطی شاعر تھا گر
کون رجائی ہو سکتا ہے!

میرؔ و غالبؔ داغؔ و مومنؔ
اور دلی میں رکھا کیا ہے

میرؔ و ناصرؔ میرے مرشد
مجھ پر ان کا رنگ چڑھا ہے

’’پہلی بارش‘‘ جب سے دیکھی
مجھ پر اُس کا اثر ہوا ہے

کیا کیا خواب تھے دیکھے ہم نے
اپنا خواب تو خواب رہا ہے

اُس کی یاد مرا دل کھائے
کیا دل کا کچھ ہو سکتا ہے!

ایک وہ دن ، تُو ساتھ تھا میرے
ایک یہ دن ، تُو چھوڑ گیا ہے

گر ہے صادقؔ عشق ترا تو
آنکھ سے پانی کیوں بہتا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...