Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > اب دل تنہا خوش رہتا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

اب دل تنہا خوش رہتا ہے
ARI Id

1689955000102_56117203

Access

Not Available Free

Pages

۵۴

اب دل تنہا خوش رہتا ہے
میں نے خود کو بدل لیا ہے

وصل ، فراق ، اداسی سب کو
میں نے آنکھوں سے دیکھا ہے

پیار ترے کو سمجھ نہ پایا
پیار سراسر اک دھوکا ہے

دل کا کھونا ، آنکھ کا رونا
عشق میں ایسا تو ہوتا ہے؟

عشق برا ہو تیرا تُو نے
مجھ کو تو بس مار دیا ہے

مایوسی بھی کفر ہے لیکن
غیرِ خدا سے آس بھی کیا ہے

تم کیوں میرے ہو نہیں جاتے
دل تم کو ہی مانگ رہا ہے

ساری غزلیں درد بھری ہیں
درد کہاں سے تُو لایا ہے

نام خُدا کا سو جا صادق
کس نے تجھے جگا رکھا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...