Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > جب سورج ڈھلنے لگتا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

جب سورج ڈھلنے لگتا ہے
ARI Id

1689955000102_56117204

Access

Not Available Free

Pages

۵۶

جب سورج ڈھلنے لگتا ہے
یاد مجھے تُو کیوں آتا ہے

تُو نے پہنے ہیں دستانے
میرے دل کا خون ہوا ہے

تیرے شہر میں آ کر مجھ کو
اپنا آپ ہی بھول گیا ہے

تُو نے نہیں بنایا اپنا
تیرے شہر کو اپنایا ہے

تیری ساری باتیں سچی
کیسے کہوں میں تُو جھوٹا ہے

کوئی تری مجبوری ہو گی
میں نے اب یہ سوچ لیا ہے

اِس دل کو کیسے سمجھائوں
یہ تجھ کو اپنا سمجھا ہے

عشق کی آگ یہ کیسی بھڑکی
سب کچھ جل کر راکھ ہُوا ہے

تیرے شہر سے جانے لگا ہوں
کوئی مجھ کو روک رہا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...