Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > دیکھو کب سے گُم بیٹھا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

دیکھو کب سے گُم بیٹھا ہے
ARI Id

1689955000102_56117206

Access

Not Available Free

Pages

۶۰

دیکھو کب سے گم بیٹھا ہے
جانے کس کو سوچ رہا ہے

جانے تیرے دل میں کیا ہے
مجھ کو سمجھ نہیں آتا ہے

میں تو مدّت سے تنہا ہوں
حیرت سے کیوں دیکھ رہا ہے

دل میں سارا کرب چھپا کر
اک کورا کاغذ بھیجا ہے

پیار ، محبت کرنے والا
کورا کاغذ پڑھ سکتا ہے

دل اجڑا سا اسٹیشن ہے
اور اک شخص وہاں اترا ہے

جب تُو پہلی بار ملا تھا
تب سے تُو دل میں رہتا ہے

ساہی وال کو جاتے رستے
تُو کتنا اچھا لگتا ہے

ساہی وال محبت میری
یہ میرے دل میں بستا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...