Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > کیوں کر مجھ کو درد دیا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

کیوں کر مجھ کو درد دیا ہے
ARI Id

1689955000102_56117207

Access

Not Available Free

Pages

۶۲

کیوں کر مجھ کو درد دیا ہے
آخر میرا قصور بھی کیا ہے

جانے اُس کے دل میں کیا ہے
وہ بالکل خاموش کھڑا ہے

تیری یادیں ، تیری باتیں
اور اس دل میں کیا رکھا ہے

سب دعوے میرے جھوٹے ہیں
تیرا پیار بھی سب جھوٹا ہے

چاروں سمت اندھیارے رکھ کر
وہ سورج کیا سوچ رہا ہے

اپنے دل کی ہر دھڑکن میں
تجھ کو مَیں نے یاد کیا ہے

اُس بھولی بھالی صورت نے
میرا دل تو لوٹ لیا ہے

اشکوں کی برسات میں اکثر
دل کا کمرا گر پڑتا ہے

ناصر کی ’’پہلی بارش‘‘ میں
صادق پورا بھیگ چکا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...