Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > میں نے بس تجھ کو چاہا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

میں نے بس تجھ کو چاہا ہے
ARI Id

1689955000102_56117208

Access

Not Available Free

Pages

۶۴

میں نے بس تجھ کو چاہا ہے
کون سا ایسا جرم کیا ہے

لوگ مجھے کیوں دیکھ رہے ہیں
مجھ سے کیا کچھ غلط ہوا ہے

تجھ کو جس کی خبر نہیں ہے
تیری یاد میں سوکھ چکا ہے

اُس سے اتنی نفرت کیوں ہے
وہ تو تیرا دوست رہا ہے

تیری جدائی سہوں مَیں کیسے؟
تُو کیوں مجھ سے دور گیا ہے

آج کی رات نہ سو پائوں گا
گلی میں تجھ کو دیکھ لیا ہے

تیری گلی میں جاتا کیوں ہوں
ہوش کہاں مجھ کو رہتا ہے

کوئی تو بات ہے دل میں تیرے
میں نے یہ محسوس کیا ہے

رات بنی ہے سونے کو جی
جانے تُو کیوں جاگ رہا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...