Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > آج بھی دل میں درد اٹھا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

آج بھی دل میں درد اٹھا ہے
ARI Id

1689955000102_56117209

Access

Not Available Free

Pages

۶۶

آج بھی دل میں دردُ اٹھا ہے
کیا پھر کسی نے یاد کیا ہے

اب کیوں اُس کو یاد کیا ہے
وہ تُو کب کا چھوڑ گیا ہے

مجھ کو کیوں برباد کیا ہے
کیا تجھ کو اچھا لگتا ہے!

تجھ بن دل اُجڑا اُجڑا ہے
اور تُو سب کچھ دیکھ رہا ہے

رات کے تین بجے ہیں اور تم
اب تک جاگ رہے ہو کیا ہے

گزری باتیں گزر چکی ہیں
تُو اب کس کو یاد رہا ہے

عشق ، محبت پاگل پن ہے
کیوں یہ روگ لگا رکھا ہے

کیا تُو اُس کو بھول سکے گا
اب جو تجھ کو بھول چکا ہے

اُس نے کہا تھا وہ تیرا ہے!
خود سے تُو نے سوچ لیا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...