Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > ساری بات سمجھ جاتا ہے

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

ساری بات سمجھ جاتا ہے
ARI Id

1689955000102_56117211

Access

Not Available Free

Pages

۷۰

ساری بات سمجھ جاتا ہے
فاع فاعلن پر اٹکا ہے

فاع فعولن فاع فعولن
سارا کھیل فعولن کا ہے

میرے عروض پہ شک کرتا ہے
’’پہلی بارش‘‘ کو دیکھا ہے!

میرا عروض پرکھنے والے
تجھ کو عروض نہیں آتا ہے

پہلے ناصرؔ کو پڑھ کر آ
بات عروض کی گر کرتا ہے

فعلن کی تو سو صورت ہے
تو بس آٹھ لیے پھرتا ہے

’’پہلی بارش ‘‘میں ناصر نے
ہندی بحر کو ہی برتا ہے

میرے شہر کے لوگوں نے تو
ناصرؔ کو بے وزن کہا ہے

تجھ کو وہی سمجھے گا صادقؔ
جس نے ناصرؔ کو دیکھا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...