Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

گائوں کا رستہ
ARI Id

1689955000102_56117214

Access

Not Available Free

Pages

۷۷

گائوں کا رستہ

میرے گائوں جاتا تھا جو
اُس رستے کے دونوں جانب
میٹھے آموں کے کچھ بوٹے
اونچے سایہ دار شجر بھی
کچھ شیشم کے ، کچھ پیپل کے
کچھ لیموں کے چھوٹے چھوٹے

بھینی بھینی خوشبو والے
کچھ پھولوں والے بوٹے بھی
کچھ کانٹوں والے بوٹے بھی

جیسے کیکر ، بیری ، آڑو
کچھ چمکیلے پتّوں والے
پتلی لمبی شاخوں والے
پر پھیلائے رستے اوپر
بادل چھائے رستے اوپر
گرمی میں سب کے سب گھر سے
باہر آئے رستے اوپر
ساجن ، متّر ، بیلی سارے
روز بلائے رستے اوپر

میں جب کالج آتا جاتا
چڑیوں کی چوں چوں سنتا تھا
کوئل کی کُو کُو سنتا تھا
بلبل بھی گانا گاتی تھی

ہجر کے ماروں کی خاطر جب
وصل کے گیت ہوا بنتی تھی
رنگ بہار کے اُس مٹی سے
ہر دل کی دھڑکن چنتی تھی
اک مدّت سے اک عرصے سے
چھوٹ گیا وہ رستہ مجھ سے
جو میرے گائوں جاتا تھا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...