Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

کالج کی یادیں
ARI Id

1689955000102_56117215

Access

Not Available Free

Pages

۸۰

کالج کی یادیں

کالج کی یادیں آتی ہیں
یہ رہ رہ کر تڑپاتی ہیں
جب کالج جایا کرتے تھے
ساجن ، بیلی مل جاتے تھے
اک دوجے کو چھیڑا کرتے
لڑتے جھگڑا بھی کرتے تھے

موجیں تھیں مستی کرتے تھے
پڑھتے تو مزہ بھی آتا تھا

پھر باتوں میں لگ جاتے تھے
اپنی دنیا میں رہتے تھے
نہ کسی کی پروا کرتے تھے
سب کیفے جایا کرتے تھے
سب مل کر کھایا کرتے تھے
اک پاکٹ سے بل جاتا تھا

پیزا ، برگر اور بریانی
ہم سب کا چسکا ہوتا تھا
پھر نکڑ والے ہوٹل سے
چائے بھی جا کر پیتے تھے

اکثر ایسا بھی ہوتا تھا
ہم چھوڑ کلاسیں دیتے تھے
پورا کالج گھوما کرتے
چپہ چپہ چھانا کرتے

بازار کہاں کے ہیں جو ہم
نہ سبھی مل کر گھومے ہوں گے
کتنے لیکچر چھوڑے ہم نے
کتنے سگنل توڑے ہم نے
سب یاد مجھے اب آتا ہے
نہ کبھی ہم نے جو سوچا تھا
وہ وہ اب میں نے سوچا ہے

دفتر سے اب فرصت ہی نہیں
میں اکثر سوچا کرتا ہوں
دفتر میں جب تھک جاتا ہوں
وہ باتیں ذہن میں لاتا ہوں
وہ یادیں ذہن میں لاتا ہوں
پھر تازہ دم ہو جاتا ہوں
لیکن اتنا کافی تو نہیں

سب یار کہاں سے لائوں میں
ڈھونڈوں میں اُن کو کہاں جا کر
وہ دن یاد بہت آتے ہیں
اور رہ رہ کر تڑپاتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...