Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > ہوٹل والے کا بچہ

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

ہوٹل والے کا بچہ
ARI Id

1689955000102_56117217

Access

Not Available Free

Pages

۸۷

ہوٹل والے کا بچہ

اک ہوٹل والا بے چارہ
چائے ہے بناتا دن سارا
ہوٹل کا چولہا جلتا ہے
تو گھر کا چولہا چلتا ہے
اُس کا چھوٹا سا بیٹا ہے
دن سارا چائے دیتا ہے

برتن دھوتا تھک جاتا ہے
چائے دے دے اَک جاتا ہے
ہم دن بھر چائے پیتے ہیں
سب چھوٹو چھوٹو کہتے ہیں

اُس کے ہم عمر سبھی بچے
جاتے ہیں سکول اپنے اپنے
ہر شام پتنگ اڑاتے ہیں
پیزا ، برگر بھی کھاتے ہیں
کھیلیں ، کودیں ، بھاگیں ، دوڑیں
اک دوجے کے دھاگے توڑیں
چائے دینا ، برتن دھونا
کیا اُس بچے کی قسمت ہے؟

کتنے ایسے بچے ہیں جو
چھوٹو ، نکّو ، ساجو ، طوطی
بھولا ، بالا ، کالا ، جیلا
جانے کیا کیا کہلاتے ہیں
بچے یہ کہاں سے آتے ہیں؟

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...