Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

۔۔۔کا سراپا
ARI Id

1689955000102_56117218

Access

Not Available Free

Pages

۹۰

۔۔۔۔۔۔کا سراپا

چاند سا چہرا ، بال تھے بادل
دانت تھے اُس کے موتی جیسے
ناک تھی ستواں ، پیاری آنکھیں
پتلی لمبی روشن انگلی
انگلی میں اک زرد انگوٹھی

ہاتھ تھے اُس کے چاندی جیسے
نیلے رنگ کی چادر ہوتی
کالا رنگ سکارف کا ہوتا
بہت وہ اُس کو اچھا لگتا
لان میں بیٹھے دیکھا کرتا
باتیں کرنے کو جی کرتا
لیکن اُس سے ڈر بھی لگتا

بیگ گلابی رنگ کا ہوتا
جوتا بھی تھا سفید ہی اُس کا
جیسے سفید تھے پائوں اُس کے
روز اُسی جا کرسی ہوتی
یعنی میرے عین برابر

آنکھ نہ بھر کر دیکھا ہم نے
میں نے اُس کو ، اُس نے مجھ کو
رنگ یہ سارے نقش ہیں کیسے
اُس کا میرا کیا رشتہ تھا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...