Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > اک بے نام سی کیفیت

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

اک بے نام سی کیفیت
ARI Id

1689955000102_56117219

Access

Not Available Free

Pages

۹۳

اک بے نام سی کیفیت

دن بھی دیکھا ، رات بھی دیکھی
لہجے دیکھے ، بات بھی دیکھی
شام کو ہم نے یاد بھی دیکھی
جیت بھی دیکھی ، مات بھی دیکھی
دن کو ہم نے تارے دیکھے
لہجے تیرے سارے دیکھے

ہجر بھی دیکھا ، وصل بھی دیکھا
چاند بھی دیکھا ، بادل دیکھے

کیسے کیسے وہم تھے دل میں
ہنستے ہنستے رونے لگتے
روتے روتے ہنسنے لگتے
ایسے تُو نے پاگل دیکھے

عمر گزاری ہے تجھ بن میں
آج بھی زندہ ہوں تجھ بن میں
لیکن اپنا حال تو دیکھو
دن سویا سویا رہتا ہے
شب جاگی جاگی رہتی ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...