Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

نہر کنارہ
ARI Id

1689955000102_56117220

Access

Not Available Free

Pages

۹۵

نہر کنارہ

نہر کنارے بیٹھا ہوں میں
بہتا پانی دیکھ رہا ہوں
اُجلا پانی ، تیز روانی
سُرسُر ، سُرسُر کرتا جائے
میٹھے میٹھے گیت سنائے
نہر کنارے بوٹے سارے
ناچیں ، گائیں ، جھومیں ، جھولیں

طوطا ، چڑیا ، بلبل ، مینا
رنگ برنگی بولی بولیں
یہ کیسا پیارا منظر ہے
شام اُداسی لے کر آئی
یہ منظر بھی اک منظر ہے
میرا دیکھا بھالا منظر
خوف کا ہے اک کالا منظر

شام کے جاتے ، رات کے ہوتے
سارے بوٹے سو جاتے ہیں
تو پھر چاند نکل آتا ہے
میں اُس سے باتیں کرتا ہوں
میں جتنی باتیں کرتا ہوں

میں تیری باتیں کرتا ہوں
یوں ہی رات گزر جاتی ہے
اور سویرا ہو جاتا ہے
میں شب بھر ہوں نہر کنارے
میں دن بھر ہوں نہر کنارے
نہر کنارہ دنیا میری

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...