Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

پچھلی رُت
ARI Id

1689955000102_56117224

Access

Not Available Free

Pages

۱۰۷

پچھلی رُت

پچھلی رُت کی بات نہ کر تُو
کچھ بھی نہیں ہے پہلے جیسا
تُو بھی نہیں ہے پہلے جیسا
میں بھی نہیں ہوں پہلے جیسا

ہر کونپل اک سوچ میں گم ہے
سوکھے پتّے دیکھ رہے ہیں
جب تُو مجھ کو چھوڑگیا تھا
پتّے سارے سوکھ گئے تھے
کیا غم تھا سب ٹوٹ گئے تھے

آنکھوں کا دریا جاری تھا
کس خواہش کا خون ہوا تھا
بلبل گانا بھول گئی تھی

پچھلی رُت کی بات نہ کر تُو
کچھ بھی نہیں ہے پہلے جیسا
پچھلی رُت میں ساتھ تھے دونوں
اب میں تنہا ، تُو بھی تنہا
پچھلی رُت کی بات نہ کر تُو
کچھ بھی نہیں ہے پہلے جیسا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...