Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > جگر خوں کروں ہوں میں > میں تُو اور پیڑ

جگر خوں کروں ہوں میں |
حسنِ ادب
جگر خوں کروں ہوں میں

میں تُو اور پیڑ
ARI Id

1689955000102_56117225

Access

Not Available Free

Pages

۱۰۹

میں تُو اور پیڑ

جب ہم روز ملا کرتے تھے
ہم کیا کیا باتیں کرتے تھے
وقت وہ کیسے بدل گیا ہے

تُو بھی کتنا جھوٹا نکلا
میں بھی کتنا جھوٹا نکلا

تُو نے بھی سب جھوٹ کہا تھا
میں نے بھی سب جھوٹ کہا تھا

ہم جس پیڑ کے نیچے بیٹھے
دنیا کو جھوٹا کہتے تھے

میں اک روز وہاں سے گزرا
پیڑ بھی وہ حیران کھڑا تھا
ہر اک ٹہنی ٹوٹ چکی تھی
پتّا پتّا خشک ہوا تھا
میں کتنا حیران ہوا تھا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...