Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > دوسری قسم کا شاعر

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

دوسری قسم کا شاعر
Authors

ARI Id

1689956803051_56117791

Access

Open/Free Access

Pages

27

دوسری قسم کا شاعر
ہمارے ہاں کثرت ایسے شعرا کی ہے جو زبردستی شعر کہتے ہیں اور بہت کم شعراایسے ہیں جو زبردست شعر کہتے ہیں۔تائب نظامی کا شمار دوسری قسم کے شعرا میں ہوتا ہے جن کے ہاں غیب سے آنے والے مضامین پوری قلبی صداقتوں کے ساتھ لفظی پیرہن میں جلوہ گر ہوتے اور اپنا اثر چھوڑے چلے جاتے ہیں۔ تائب بیک وقت پیش و پس منظر پر گہری نظر رکھنے والا شاعر ہے جو محض ظاہری چیزوں کو موضوع بنانے کے بجائے پس پردہ عوامل کا عمیق مشاہد ہ کر تا ہے اور یہی مشاہدہ ایسے اشعار کو جنم دیتا ہے جنھیں حقیقی معنوں میں اشعار کہا جا سکتا ہے۔
تائبؔ نظامی ہمہ وقت حالتِ فکر میں رہنے والا ایک صوفی قسم کا شاعر ہے جس کے ہاں خیالات نئے رنگ و آہنگ کے ساتھ تشکیل پاتے ہیں۔ اُس کی تخلیق کے پیچھے جہاں اساتذہ سخن سے اکتسابِ فیض کی جھلک دکھائی دیتی ہے وہیں اُس کا تنقیدی شعور بھی پوری طرح کارفرما نظر آتا ہے۔ تنقید کی سان پر گزرنے کے بعد کاٹ دار اور فکری گہرائی کے سبب اس کا کلام پُر تاثیر ہو جاتا ہے۔ صبح قفس میں آپ کو ایسے اشعار ملیں گے جو پڑھتے ہی دل میں اُترتے محسوس ہوں گے۔ سچے جذبوں سے گندھی یہ کتاب تائبؔ کے اُن تجربات کا مجموعہ ہے جنھیں زندانِ زیست میں قید ہونے کے بعد لمحہ بہ لمحہ اُس نے دیکھا اور محسوس کیا۔
تائب کے ہاں استحصالی نظام کے خلاف ایک جدو جہد دکھائی دیتی ہے۔ انسانی بے بسی ، ناانصافی ، عدم مساوات اور اخلاقی زبوں حالی کے نقوش اُن کے کلام میں نمایاں ہیں۔ یوں تو تائب نے حمد، نعت اور منقبت بھی کہی ہے مگر ان کا اصل میدان غزل ہے۔اُنھوں نے نہ صرف غزل کی آبرو رکھی ہے بلکہ گلشنِ سخن میں نت نئے رنگوں کی ایسی بہار دکھائی ہے جس کی تروتازگی تادیر برقرار رہے گی۔
پروفیسر لطیف اشعر
گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج،قصور

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...