Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > جمال اُن کا جہاں کے جمال سے اعلیٰ (نعت )

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

جمال اُن کا جہاں کے جمال سے اعلیٰ (نعت )
ARI Id

1689956803051_56117795

Access

Open/Free Access

Pages

33

نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم

جمال اُن کا جہاں کے جمال سے اعلیٰ
کمال اُن کا جہاں کے کمال سے اعلیٰ

مرے حضور کی کوئی مثال کیا دے گا
کہ یہ وہ ذات ہے جو ہے مثال سے اعلیٰ

درودِ پاک کو میں نے بنا لیا ہے ڈھال
ہے کوئی ڈھال بھلا میری ڈھال سے اعلیٰ

نماز کون پڑھے گا حسین سے افضل
اذان کون پڑھے گا بلال سے اعلیٰ

کہ میں نے عشقِ محمد کی اوڑھ لی ہے شال
دکھائے شال کوئی میری شال سے اعلیٰ

خدائے ارض و سما جس پہ خود درود پڑھے
تو کون ہو گا پھر اُس خوش خصال سے اعلیٰ

وہ ایک لمحہ جو گزرا کبھی مدینے میں
وہ ہے بہشت کے ہر ماہ و سال سے اعلیٰ

وہ خوش نصیب ! مدینے کی خاک جس کو ملی
کہ خاکِ شہرِ مدینہ ہے لعل سے اعلیٰ

میں وصف گلشنِ احمد کے کیا بیان کروں
ہر ایک ڈال ہے ہر ایک ڈال سے اعلیٰ

مرے حضور کی فرقت میں جو بھی اشک بہے
ہیں دو جہان کے مال و منال سے اعلیٰ

جہان بھر میں ہے تائبؔ فقط اُنھی کا در
عطا ہے جس کی ہمیشہ سوال سے اعلیٰ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...