Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > بحضور استادِ محترم خواجہ غلام قطب الدین فریدی

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

بحضور استادِ محترم خواجہ غلام قطب الدین فریدی
ARI Id

1689956803051_56117802

Access

Open/Free Access

Pages

47

بحضور استادِ محترم خواجہ غلام قطب الدین فریدی
(سجادہ نشین دربارِ عالیہ گڑھی شریف)

فریدالدینؒ کی حاصل جسے محبت ہے
اُسی فقیر یگانہ سے مجھ کو نسبت ہے

نہیں ہے آپ کو رغبت کوئی بھی دنیا سے
خوشا! کہ آپ کو شعر و سخن سے رغبت ہے

عطا کیا ہے مجھے آپ نے وہ ذوقِ سلیم
مرے خیال میں اب بے پناہ وسعت ہے

ہوئی ہے فکر بہت نعت میں رواں میری
قسم خدا کی یہ اُن کا ہی فیضِ نسبت ہے

رہِ سخن پہ جو میں ہوں چلا تو میرے حضور
قدم قدم پہ مجھے آپ کی ضرورت ہے

مجھے یہ فخر ہے تائبؔ ہوں آپ کا تلمیذ
میں خوش نصیب ہوں میرے لیے سعادت ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...