میں جو سوئے عیش رواں ہوا، یہ زیاں ہوا
Chapter Info
ARI Id
1689956803051_56117805
Access
Open/Free Access
Pages
53
میں جو سوئے عیش رواں ہوا، یہ زیاں ہوا
مجھے کیوں نہ اس کا گماں ہوا، یہ زیاں ہوا
میرے دل میں کوئی مقیم تھا یہی سود تھا
یہ جو خالی دل کا مکاں ہوا، یہ زیاں ہوا
تری بے رُخی کا جو بار تھا کوئی کم نہ تھا
یہی بار بارِ گراں ہوا، یہ زیاں ہوا
مجھے شوقِ دیدِ حرم نہیں یہ ستم نہیں؟
مجھے شوقِ کوئے بتاں ہوا، یہ زیاں ہوا
میری کلفتیں جو نہاں رہیں یہ تو ٹھیک تھا
مرا درد ہے جو عیاں ہوا، یہ زیاں ہوا
وہ تو مہربانی سے کہہ رہے تھے بیاں کرو
جو نہ حال مجھ سے بیاں ہوا، یہ زیاں ہوا
Table of Contents of Book
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...
Similar News
Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...