Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > بے سبب تو نہیں شجر رویا

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

بے سبب تو نہیں شجر رویا
ARI Id

1689956803051_56117806

Access

Open/Free Access

Pages

55

بے سبب تو نہیں شجر رویا
زرد پتوں کو دیکھ کر رویا

رات پھر یاد مجھ کو ماں آئی
رات مَیں پھر ہوں رات بھر رویا

جیسے روئی تو ساتھ ساتھ مرے
ایسے کوئی نہ چشمِ تر رویا

زخم شاید تھا اس قدر کاری
دیکھ کر جس کو چارہ گر رویا

جب گھڑی آئی اُس کے جانے کی
میرے شانے پر رکھ کے سر رویا

دشت رویا جنون پر میرے
آبلے دیکھ کر سفر رویا

تیری حالت یہ کیا ہوئی تائبؔ
جس نے دیکھا وہ سر بہ سر رویا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...