Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > انداز مرا حسنِ بیاں تک نہیں پہنچا

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

انداز مرا حسنِ بیاں تک نہیں پہنچا
ARI Id

1689956803051_56117807

Access

Open/Free Access

Pages

57

انداز مرا حسنِ بیاں تک نہیں پہنچا
جو رنگِ سخن خوب ہو واں تک نہیں پہنچا

پہنچے ہیں بہت لوگ ستاروں سے پرے بھی
کوئی بھی مرے دردِ نہاں تک نہیں پہنچا

مفلس یہ خبر سن کے ہی بس ڈوب گیا ہے
سیلاب ابھی اُس کے مکاں تک نہیں پہنچا

اعزاز ہے یہ حضرتِ شبیرؓ کو حاصل
سر ایسے کوئی نوکِ سناں تک نہیں پہنچا

جو زخم دیے تو نے مرے دل میں نہاں ہیں
یہ ذکر کبھی میری زباں تک نہیں پہنچا

فیضان ہے مجھ پر یہ مرے گنجِ شکرؒ کا
غم کوئی مرے دل، مری جاں تک نہیں پہنچا

محسوس میں کرتا ہوں محبت میں گرانی
یہ بار ابھی بارِ گراں تک نہیں پہنچا

سمجھا نہ کسی نے بھی مرے درد کو تائبؔ
کوئی بھی مری آہ و فغاں تک نہیں پہنچا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...