Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > زخم اپنے دکھا نہیں سکتا

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

زخم اپنے دکھا نہیں سکتا
ARI Id

1689956803051_56117808

Access

Open/Free Access

Pages

59

زخم اپنے دکھا نہیں سکتا
یہ تماشا لگا نہیں سکتا

ہوں سخی پھر بھی درد کی دولت
میرے یارو! لٹا نہیں سکتا

میرے اندر جو اب کے دہکا ہے
یہ الائو بجھا نہیں سکتا

رنج ہر اک اٹھا میں سکتا ہوں
پر میں ذلّت اُٹھا نہیں سکتا

رو تو سکتا ہوں عمر بھر تائبؔ
میں کسی کو رُلا نہیں سکتا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...