Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > گزرتا ہے تو گزرے بہار کا موسم

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

گزرتا ہے تو گزرے بہار کا موسم
ARI Id

1689956803051_56117811

Access

Open/Free Access

Pages

65

گزرتا ہے تو یہ گزرے بہار کا موسم
رہے مدام الٰہی یہ پیار کا موسم

کہاں گئی ہے وہ رُت تیری دید کی جاناں
جو دے گئی ہے مجھے انتظار کا موسم

ٹھہر گیا ہے غم و رنج میرے آنگن میں
کہاں گیا ہے سکون و قرار کا موسم

عجیب بات ہے یارو کہ اس بڑھاپے میں
ہے یاد آنے لگا کوئے یار کا موسم

میں دل کے زخم دکھائوں تو کس طرح تائبؔ
بتائوں کیسے دلِ داغ دار کا موسم

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...