Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > میں تری موجودگی سے بے خبر

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

میں تری موجودگی سے بے خبر
ARI Id

1689956803051_56117818

Access

Open/Free Access

Pages

79

ہو ملاقات جو اپنوں سے یا اغیار کے ساتھ
کتنا اچھا ہو اگر سب سے ملیں پیار کے ساتھ

تو نے منصور بڑی دار کو عزت بخشی
ذکر ہوتا ہے تو ہوتا ہے ترا دار کے ساتھ

میں تو بس دُور ہی رہتا ہوں ہمیشہ ان سے
میری بنتی جو نہیں زر سے نہ زردار کے ساتھ

آسرا حشر میں آقا کی شفاعت ہو گی
کون واں ہو گا بھلا مجھ سے خطاکار کے ساتھ

مجھ کو منظور فقط تیری رفاقت جو ملے
نہ رہے کوئی تعلق مرا سنسار کے ساتھ

ساتھ تیرے بھی وہی ہو گا یقینا تائبؔ
جو کہ ہوتا ہے یہاں ایک وفادار کے ساتھ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...