Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > وہ غیر سمجھے مجھے غیر ہی شمار کرے

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

وہ غیر سمجھے مجھے غیر ہی شمار کرے
ARI Id

1689956803051_56117820

Access

Open/Free Access

Pages

83

وہ غیر سمجھے مجھے غیر ہی شمار کرے
میں اس کو چاہوں وہ میرا نہ اعتبار کرے

اگر یہ طے ہے اسے لوٹ کر نہیں آنا
تو اُس کی یاد بھی مجھ کو نہ بے قرار کرے

تباہ کر دیا چاہت کو رازداروں نے
تو کیا کسی کو یہاں کوئی رازدار کرے

اگر وہ کہتا ہے مجھ سے کہ لاتعلق ہے
تو پھر وہ ذکر بھی میرا نہ بار بار کرے

کوئی تو ہو جو یہ تائبؔ کو بات سمجھا دے
ہمیں بھلا دے ہمارا نہ انتظار کرے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...