Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > بھولنا تیرا نام مشکل ہے

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

بھولنا تیرا نام مشکل ہے
ARI Id

1689956803051_56117821

Access

Open/Free Access

Pages

85

بھولنا تیرا نام مشکل ہے
درحقیقت یہ کام مشکل ہے

چلنا تجھ بن اے مہرباں میرے
زندگی کا نظام مشکل ہے

خواہشوں کو لگام دو یارو!
گرچہ دینا لگام مشکل ہے

اب نکلنا تمھاری صورت کا
دل سے ماہِ تمام مشکل ہے

کیا کہوں تیرے شہر میں اب تو
صبح مشکل ہے، شام مشکل ہے

ناتوانی سی ناتوانی ہے
چلنا ایک ایک گام مشکل ہے

راحتیں چھوڑ جائیں گی تائبؔ
راحتوں کو دوام مشکل ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...