Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > جس شخص کے لہجے میں ہی تاثیر نہیں ہے

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

جس شخص کے لہجے میں ہی تاثیر نہیں ہے
ARI Id

1689956803051_56117824

Access

Open/Free Access

Pages

91

جس شخص کے لہجے میں ہی تاثیر نہیں ہے
کر سکتا کسی دل کو وہ تسخیر نہیں ہے

کیوں آس مری ایک بھی پوری نہیں ہوتی
کیوں میرے کسی خواب کی تعبیر نہیں ہے

اجمال سے اشکوں نے بیاں کر تو دیا ہے
کامل یہ مرے حال کی تصویر نہیں ہے

اب جائو مسیحا کو مرے ڈھونڈ کے لائو
اب اور مرے بچنے کی تدبیر نہیں ہے

جکڑا ہے زمانے کی رسومات نے ہم کو
ٹوٹے گی کبھی ایسی یہ زنجیر نہیں ہے

دکھ درد ہیں تائبؔ مرا سرمایۂ ہستی
ان جیسی کوئی دوسری جاگیر نہیں ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...