Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > مزاجِ وقت دیکھو، وقت کی رفتار کو دیکھو

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

مزاجِ وقت دیکھو، وقت کی رفتار کو دیکھو
ARI Id

1689956803051_56117825

Access

Open/Free Access

Pages

93

مزاجِ وقت دیکھو وقت کی رفتار تو دیکھو
لکھا ہے کیا سرِ دیوار تم دیوار تو دیکھو

مقدر میں یہی لکھا تھا یہ بھی ٹھیک ہے لیکن
سبب کچھ اور بھی ہو گا تم اپنی ہار تو دیکھو

اے حاکم تجھ پہ لازم ہے نگہ بانی رعایا کی
کہ اس کی مفلسی اور اس کا حالِ زار تو دیکھو

نہیں تیار خلقت کیوں تمھاری بات سننے کو
خدا کے واسطے اس خلق کا انکار تو دیکھو

اگر وہ باوفا ہوتا ، کبھی ایسا نہیں کرتا
صفِ دشمن میں جا بیٹھا ہے میرا یار تو دیکھو

خدا کا شکر کرتا ہے ادا دردِ محبت پر
ہُوا ہے محوِ سجدہ عشق کا بیمار تو دیکھو

تمھارا نام جپتا ہے فقط تائبؔ تمھارا ہے
تم اس کی چاہ تو دیکھو، تم اس کا پیار تو دیکھو

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...