Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > بے قراروں سے پیار کرتا ہوں

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

بے قراروں سے پیار کرتا ہوں
ARI Id

1689956803051_56117826

Access

Open/Free Access

Pages

95

بے قراروں سے پیار کرتا ہوں
غم کے ماروں سے پیار کرتا ہوں

تخت والوں سے کیا مجھے نسبت
خاکساروں سے پیار کرتا ہوں

بانٹ لیتا ہوں درد یاروں کے
اپنے یاروں سے پیار کرتا ہوں

جھیل کر نفرتیں ہزاروں کی
میں ہزاروں سے پیار کرتا ہوں

سارے کب مجھ سے پیار کرتے ہیں
میں تو ساروں سے پیار کرتا ہوں

میرا تائبؔ یہی سہارا ہیں
بے سہاروں سے پیار کرتا ہوں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...