Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > دکھ درد کے مارے ہوئے انسان کی صورت

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

دکھ درد کے مارے ہوئے انسان کی صورت
ARI Id

1689956803051_56117828

Access

Open/Free Access

Pages

99

دکھ درد کے مارے ہوئے انسان کی صورت
بیٹھا ہوں درِ یار پہ دربان کی صورت

افسوس کہ اس بات کو ہم بھول چکے ہیں
کس دنیا میں ہم آئے ہیں مہمان کی صورت

مجھ پر جو تری ایک عنایت کی نظرِ ہو
بن جائے گی یہ درد کے درمان کی صورت

صورت کی تری روز میں کرتا ہوں تلاوت
صورت ہے تری آیتِ قرآن کی صورت

صورت وہ نظر آئے تو چمکے یہ مقدر
ہو تشنہ نگاہوں کے بھی درمان کی صورت

کیوں شہر مجھے لگتا ہے ویران ہی سارا
کیوں گھر بھی مجھے لگتا ہے زندان کی صورت

ہونٹوں پہ مرے ذکر نبیؐ جاری ہے تائبؔ
صد رشک ملک ہے مرے ایمان کی صورت

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...