Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > صبحِ قفس > یہ تیر و تیغ ہیں کیا اور کمان کیا شے ہے؟

صبحِ قفس |
حسنِ ادب
صبحِ قفس

یہ تیر و تیغ ہیں کیا اور کمان کیا شے ہے؟
ARI Id

1689956803051_56117829

Access

Open/Free Access

Pages

101

یہ تیر و تیغ ہیں کیا اور کمان کیا شے ہے
تری نظر کے مقابل یہ جان کیا شے ہے

گزر رہا ہوں مسلسل جو میں عذابوں سے
مجھے بتائو کہ پھر امتحان کیا شے ہے

ہزار جان سے تجھ پر نثار میں جاناں
تری خوشی کے لیے ایک جان کیا شے ہے

کسی بھی طور سے آباد یہ نہیں ہوتا
الٰہی! میرے یہ دل کا جہان کیا شے ہے

ہر ایک درد کا مارا قرار پاتا ہے
قسم خدا کی ترا آستان کیا شے ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...